12 دسمبر، 2014، 5:20 PM

عراق

کربلائے معلی میں 20 ملین زائرین کا تاریخی اجتماع

کربلائے معلی میں 20 ملین زائرین کا تاریخی اجتماع

مہر نیوز/12 دسمبر/ 2014 ء : عراقی حکام کے مطابق نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے 20 عراقی اور غیر عراقی ملین زائرین کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں عراق کے علاوہ 60 ممالک سے حسینی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسلہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی حکام کے مطابق نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت کے لئے 20 عراقی اور غیر عراقی  ملین زائرین کربلائے معلی پہنچ گئے ہیں عراق کے علاوہ 60 ممالک سے حسینی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔عراقی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سکیورٹی کمیشن کے رکن حسن سالم نے کہا ہے کہ کربلائے معلی میں زائرین کا یہ تاریخی اجتماع عراقی سکیورٹی کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اہلبیت علیھم السلام کے دشمنوں بالخصوص داعش دہشت گردوں کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ حسن سالم نے کہا کہ چہلم کے سلسلے میں سکیورٹی پلان اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ عراق کو سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے سلسلے میں عراقی سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، اور عراق کی مقدس سرزمین کو ناپاک داعشیوں سے پاک کردیا جائے گا۔

News ID 1846101

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha